چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو ایک خودمختار پاکستان کیلئے آگے بڑھنے کا راستہ بتاؤں گا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ کل شام بے ساختہ باہر آنے پر قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ قوم نے سپریم کورٹ کے آئین کو برقرار رکھنے والے فیصلے کی حمایت کی.آج رات 10 بجے عوام سے خطاب کروں گا جس میں عوام کو ایک خودمختار پاکستان کیلئے آگے بڑھنے کا راستہ بتاؤں گا۔