وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے راجن پور میں سیلاب کے باعث  جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی کمشنر ڈی جی خان کو امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی ہدایت جاری کی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی  نے کہا متاثرین کی ہرممکن امداد کی جائے۔انہو ں نے  متاثرین کو خوراک کی فراہمی یقینی بنانےکی بھی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کمشنر ڈی جی خان سے جانی ومالی نقصان کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ، وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ فصلوں،مکانوں اوردیگر املاک کو پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں تفصیلی رپورٹ دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن