مونس الہی کا پنجاب میں گورنر راج کے متعلق رانا ثنااللہ پر جوابی وار

مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی نے  پنجاب میں گورنر راج کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ احمقانہ بیان ہے انہوں نے رانا ثنا اللہ کو جواب دیتے ہوئے ٹویٹ کی کہ "راناصاحب چوہدری پرویز الہی کو  ⁦‪  ⁦‪‬⁩ کو حلف لیے ابھی چوبیس گھنٹے بھی نہیں ہوئے  اور آپ کی ہوائیاں پہلے ہی اڑ گئی ہیں۔ گورنر رُول کے بارے میں احمقانہ بیان دینے سے پہلے آئین پڑھ لیں ۔ ابھی تو ماڈل ٹاؤن میں جو قتل عام آپ نے کیا تھا اس کا حساب دینا ہے ۔"واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے پنجاب میں گورنر راج کی سمری پر کام شروع ہونے کا بیان آج ہی دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن