وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

Jul 27, 2022 | 19:04

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے لاڈلے کو پندرہ سال دودھ پلایا گیا جتنی سپورٹ لاڈلے کو ملی پچھتہر سال میں کسی کو نہیں ملی بولے کفر کا نظام تو چل سکتا ہے ظلم کا نہیں  اگر فیصلہ کرنا ہے تو حق کے ساتھ ہو، امتیازی سلوک قبول نہیں۔ یہ نہیں ہوسکتا ہے آپ میرے ساتھ کچھ اور کسی اور کے ساتھ کچھ اور برتاؤ کریں۔وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت ہمیں بلائے تو سب کو احترام سے جانا چاہیے۔ لیکن اگر فیصلہ کرنا ہے تو انصاف اور حق کی بنیاد پر کرنا ہوگا۔ یہ نہیں ہوسکتا ہے آپ میرے ساتھ کچھ اور کسی اور کے ساتھ کچھ اور برتاؤ کریں۔ امتیازی سلوک قبول نہیں۔کہا مارچ میں آئین شکنی کی گئی صدر ڈپٹی اسپیکر اور اس وقت کے وزیراعظم نے آئین توڑا ان کو کسی نے نہیں بلایا پنجاب کے ڈپٹی اسپیکر کو فورا بلالیا گیا۔شہباز شریف نے کہا کہ جتنی کرپشن پی ٹی آئی کے دور میں ہوئی کبھی نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی مالم جبہ اور ہیلی کاپٹر اسکینڈل پر کسی نے اس سے پوچھا؟انہوں نے چین سعودی عرب اور دیگر دوست ممالک کے ساتھ کیا کیا نہیں کیا ہم تعلقات ٹھیک کررہے ہیں تو ہمیں کہتے ہیں کہ ہم ڈکٹیشن لیتے ہیں ۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ نیب نے مونس الہی کا کیس ختم کیا اسکو بھی کسی نے نہیں پوچھا۔

مزیدخبریں