اسلام آباد(آئی این پی )ڈینش انرجی ایجنسی کے خصوصی مشیر اور کنٹری منیجر ندیم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کو پاور سیکٹر کو ڈی کاربنائز کرنے کیلئے طویل المدتی توانائی کی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ کم لاگت کی منصوبہ بندی کے طریقہ کار کو بروئے کار لا کر، پاکستان قابل تجدید توانائی کے ذرائع جیسے ہوا۔ شمسی اور بایوماس کی وسیع صلاحیت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے اور عالمی CO2 کے اخراج میں کم سے کم حصہ ڈالنے کے باعث، پاکستان کو اس اہم مسئلے سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے۔قابل تجدید ذرائع نہ صرف ماحول دوست ہیں بلکہ جیواشم ایندھن کے مقابلے میں سستی بھی ہیں۔ سرمایہ کاری کو قابل تجدید ذرائع کی طرف ری ڈائریکٹ کرنا طویل مدتی اقتصادی اور آب و ہوا کے اہداف کے مطابق ہے۔