کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز بھی تیزی کا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس 265پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمایہ میں بھی30ارب روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کی راہ ہموار ہونے اور روپے کی قدر میںاستحکام کیلئے سٹیٹ بنک کی جانب سے ایکس چینج کمپنیوں کو بیرون ملک سے کیش ڈالر منگوانے کی اجازت دینے کے باعث سٹاک مارکیٹ میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروںکی جانب سے سرگرمیوںمیںاضافہ دیکھا گیا۔ 100 انڈیکس265پوائنٹس اضافہ کے بعد 46682پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ 30انڈیکس 78پوائنٹس اضافہ سے16691اور آل شیئرز انڈیکس 131پوائنٹس اضافہ سے 31185پوائنٹس پر بند ہوا،مارکیٹ میںتیزی کے سبب سرمایہ میں30ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد مارکیٹ کے مجموعی سرمایہ کا حجم70کھرب36ارب روپے کی سطح سے بڑھکر70کھرب66ارب روپے کی سطح پر پہنچ گیا،مارکیٹ میںگزشتہ روز 14ارب روپے مالیت کے 42کروڑ سے زائد حصص کا کاروبار ہوا جبکہ منگل کے روز 10ارب روپے مالیت کے 31کروڑ سے زائد حصص کا لین دین ہوا تھا،گزشتہ روز مجموعی طور پر مارکیٹ میں352کمپنیوںکے حصص کا لین دین ہوا،جس میںسے 212کمپنیوں کے حصص کی قیمت میںاضافہ،121کمپنیوںکے حصص کی قیمت میںکمی اور19کمپنیوںکے حصص کی قیمت میںاستحکام رہا،کاروبار کے اعتبار سے کے الیکٹرک،ورلڈ کال ٹیلی کام،پاک ریفائنری ،سینرجیکو پی کے،ایگری ٹیک لمیٹڈ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ،یو بی ایل اور بینک اسلامی کے سودے نمایاں رہے،ریلائنس کاٹن اور اٹک ریفائنری کے حصص کی قیمت میںسب سے زیادہ اضافہ ہوا جبکہ سب سے زیادہ کمی محمود ٹیکسٹائل اور پاک سروسز کے حصص کی قیمت میںدیکھی گئی۔
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100انڈیکس 265پوائنٹس بڑھ گیا
Jul 27, 2023