حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائند ہ خصوصی)حافظ آباد شہر میںکسوکی روڈ کی کھدائی کے بعدٹھیکدارغائب۔ شہری رل گئے۔ جبکہ مذکورہ شاہراہ کھنڈرات کے مناظر پیش کرنے لگی۔تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل حافظ آباد شہر کی اہم ترین شاہراہ کسوکی روڈ کو ریلوے پھاٹک سے لیکر کسوکی بائپاس سے کھدائی کرکے ٹھیکیدار غائب ہوگیا جس کی وجہ سے مذکورہ شاہراہ پر ہمہ وقت گردوغبا ر اڑنے کے ساتھ ساتھ ناخوشگوار واقعات اور حادثات معمول بنے ہوئے ہیں ابھی تک اسکی دوبارہ تعمیر شروع نہ کی جاسکی ہے جس سے یہاں سے گاڑیوں ، راہگیروں اور علاقہ مکینوںکا گذرنا محال بناہواہے۔