گوجرانولہ (نمائندہ خصوصی)گلی میں آوارہ لڑکوں کو آنے سے منع کرنے پر خاتون نے چھری مار کر محلے دار معمر شخص کو شدید زخمی کر دیابتایا گیا ہے سوشل سیکورٹی ہسپتال کے سابق ایم ایس ڈاکٹر اعجاز حسین کاظمی کے بڑے بھائی کوٹ امیر خان کے رہائشی پینسٹھ سالہ امتیاز حسین شاہ نے آوارہ لڑکوں کو گلی میں آنے سے منع کیا تو گلی کی رہائشی خاتون نے چھری مار کر اسے شدید زخمی کردیا۔ زخمی کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا،پولیس مصروف تفتیش ہے۔