صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن گوجرنوالہ ایجوکیشن بورڈ کی زیر صدارت اجلاس ،پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کو یکجاکرنے کی مخالفت

Jul 27, 2023

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن گوجرنوالہ ایجوکیشن بورڈ اعجازِ احمد انصاری کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں میڈیا پر چلنے والی خبریں جس میں محکمہ ہائیر ایجوکیشن گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کو یکجا کر کے ایک تعلیمی بورڈ بنانے اور تمام اختیارات محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو منتقل کرنے بارے نگران کابینہ کے اجلاس میں مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا ہے پنجاب کی موجودہ نگران حکومت کو پہلے سے منظور شدہ قوانین اور پالیسیوں کو تبدیل کرنے کا اختیار نہ ہے۔ نگران سیٹ اپ ایک عارضی سیٹ اپ ہے جس کا کام انتخابات کا انعقاد کرانا ہے۔ پہلے سے موجود قوانین جو کہ متعلقہ فورمز (پنجاب اسمبلی) سے پاس شدہ ہیں، انہیں تبدیل کرنا کسی بھی طرح جائز اور قابل قبول نہ ہے۔

مزیدخبریں