فیروز والہ( نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی علی اصغر منڈا نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کسی ایک مکتبہ کے نہیں بلکہ انسانیت کے امام ہیں۔سید الشہدا حضرت سیدنا امام حسینؓ کی شہادت تاریخ اسلام کا وہ روشن باب ہے جو اپنی حیثیت کے لحاظ سے منفرد اور بے مثال ہے۔ اس کی عظمت آج بھی اسی طرح ہے جس طرح صدیوں پہلے تھی۔
حضرت امام حسینؓ کسی ایک مکتبہ کے نہیں ، انسانیت کے امام ہیں:علی اصغر منڈا
Jul 27, 2023