لاہور(خبرنگار) اکمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے بارش کے بعد نکاسی آب کے حوالے سے کہا ہے کہ واسا، ایل ڈی اے، سی بی ڈی کی خصوصی ٹیمیں اپنے اپنے ایریاز میں فوراً متحرک ہوں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ انڈرپاسز میں نکاسی آب کیلئے مشینری فعال رکھیں۔ نشیبی علاقوں اور سورنگ پوائنٹس پر ایمرجنسی ٹیمیں فوراً ردعمل دیں۔ تمام ڈسپوزل سٹیشنز پوری گنجائش سے فعال رکھیں جائیں۔