مشترکہ اجلاس میںایوان بالا کے ارکان کی ’’بالادستی‘‘ نظر آئی

Jul 27, 2023

چوہدری شاہد اجمل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دونوں روز ایوان بالا کے ارکان کی ’’بالا دستی‘‘نظر آئی۔ اجلاس میں نگران حکومت سے متعلق سیکشن230  میں مجوزہ ترمیم پر سینیٹرز کی طرف سے ہی کھل کر اعتراضات کا اظہار کیا گیا اور سینیٹر ز کے تحفظات دور کرنے پر بل ایوان میں منظور ہو سکا۔ ایوان بالا کے ارکان نے اجلاس کے دوران اپنی بالادستی قائم رکھی۔ قومی اسمبلی کے ارکان  اس معاملے پر زیادہ تر خاموش ہی رہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی کورم کی نشاندہی کے ذریعے اجلاس ملتوی کرانے کی منصوبہ بندی کا میاب نہ ہو سکی۔ تحریک انصاف کے سینیٹر محسن عزیز نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کورم کی نشاندہی کی، جس پر سپیکر نے ارکان کی گنتی کا حکم دیا اور گنتی کے بعد ارکان کی مطلوبہ تعداد ایوان میں موجود پائی گئی۔
پارلیمنٹ کی ڈائری 

مزیدخبریں