لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی دعوت پر جامعہ عثمانیہ مسجد آسٹریلیا لاہور میں بسلسلہ 6 ستمبر ختم نبوت کانفرنس وحدت روڈ گراؤنڈمنعقدہ مشاورتی زیرصدارت مہتمم جامعہ عثمانیہ مولانا حافظ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم عثمانی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمدامجدخان، مولانا عزیز الرحمن ثانی، رضوان نفیس ودیگر علاقہ بھر کے مساجد کے آئمہ وخطباء نے شرکت کی۔