اعجاز چودھری کو بی کلاس دینے کی درخواست پر سماعت یکم اگست تک ملتوی

Jul 27, 2023

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پی ٹی آئی رہنماء سینیٹر اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس کی سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی۔ عدالت  نے درخواست گزار کے وکیل کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب کے فیصلے کی کاپی لف کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ  ایک درخواست واپس لینے کی بنا پر دوسری درخواست کیسے قابل سماعت ہے؟۔

مزیدخبریں