لاہور: کئی ڈاکے‘ مبینہ مقابلہ میں ڈاکو ہلاک‘ کالا شاہ کاکو‘ فیکٹری مالک سے 20 لاکھ چھین لئے

لاہور‘ فیروز والا (نامہ نگاران) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ شاد باغ میں مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک‘ اسکے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔ کالا شاہ کاکو کے قریب فیکٹری مالک سے 20 لاکھ چھین لئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے نواب ٹاؤن کے علاقے میں معصوم احمد کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، گجرپورہ کے علاقے میں احمد اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر 3لاکھ 75 ہزار روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور موبائل فون، ہنجروال کے علاقے میں آصف اسلحہ کے زور پر 65 ہزار روپے اور موبائل فون، اقبال ٹاؤن کے علاقے میں تیمور سے80 ہزار روپے اور موبائل فون، چوہنگ کے علاقے میں ساجد سے 70 ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں عابد سے60 ہزار اور موبائل فون، نواں کوٹ کے علاقے میں نسیم سے 42 ہزار روپے اور موبائل فون، سول لائن کے علاقے میں ارسلان سے 27 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے کاہنہ کے علاقے میں زاہد کے گھر کے تالے توڑ کر 4 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر گھریلو سامان چوری کر لیا ہے۔ چوروں نے جوہر ٹاؤن، ڈیفنس بی اور سبزہ زار کے علاقوں میں سے3 گاڑیاں، مزنگ سے رکشہ جبکہ راوی روڈ، مسلم ٹاؤن، گڑھی شاہو، ریس کورس، پرانی انارکلی، کاہنہ، مانگا منڈی اور فیکٹری ایریا کے علاقوں سے 8موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ پولیس کے مطابق بادامی باغ کے علاقے کھوکھر روڈ پر تین ڈاکوؤں نے ارشاد سے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات کی اور فرار ہو گئے۔ اسی دوران ریسکیو 15 پر ڈکیتی کی اس واردات کی کال پر گشت پر موجود پولیس اہلکاروں نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دو ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عبدالرحمن عرف پنڈی کے نام سے ہوئی ہے، جو متعدد وارداتوں میں اشتہاری اور پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی۔ بتایا گیا کہ بند روڈ لاہور کا رہنے والا فیکٹری مالک ملک غلام عباس گجرانوالہ سے رقم لے کر لاہور آ رہا تھا جب وہ کالا شاہ کاکو کے قریب پہنچا تو موٹر سائیکل سواردو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اسے رو ک کر جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر 20 لاکھ روپے کی رقم اور موبائل چھین کر  فرار ہو گئے۔ فیروز والا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...