سیالکوٹ: کسٹمز حکام نے ایک کروڑ کے موبائل فون سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

سمبڑیال (نمائندہ نوائے وقت) کسٹمز حکام نے سیالکوٹ ائیر پورٹ پر شارجہ سے سیالکوٹ آنے والی فلائٹ سے کروڑ روپے سے زائد مالیت کے آئی فون سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ پی آئی اے کا عدیل اکرم نامی فلائٹ سٹیورڈ ساتھی ملازمین کے ساتھ عرصہ سے سمگل کردہ موبائل فون لاہور، کراچی کی مارکیٹوں میں فروخت کرتا تھا۔ ملزموں کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل کلیکٹر  شفیق الرحمن کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹم حسیب احمد باجوہ نے کارروائی کرتے ہوئے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شارجہ سے سیالکوٹ آنے والی فلائٹ نمبر PK-210 سے پی آئی اے کے فلائٹ سٹیورڈ عدیل اکرم کی طرف سے بیرون ملک سے آئے مسافروں سے ملی بھگت سے 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے آئی فون سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موبائل فونز تحویل میں لے کر فلائیٹ سٹیورڈ عدیل اکرم اور ساتھی اہلکار احمد ملک کو حراست میں لے لیا ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق قبضہ میں لیے جانے والے موبائلز پر چالیس لاکھ کسٹم ڈیوٹی واجب الادا بنتی ہے۔ کسٹم کی حراست میں ملزم عدیل اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور اس کے ساتھی ملازمین فیصل اور منیر سمگل شدہ آئی فون لاہور، کراچی کی موبائل مارکیٹوں میں فروخت کرتے تھے۔کسٹم حکام نے 5 ملزموں کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...