اسلام آباد (عترت جعفری) پاکستان کسٹم سروس کے افسروں کی تعداد میں چھ کا اضافہ کر دیا گیا۔ گریڈ 21 کی ایک گریڈ اور 20 کی پانچ نئی اسامیوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئے افسر ڈائریکٹو ریٹ آف نیشنل نیو کلیر ڈیٹیکشن آرکیٹیکچرمیں تعینات کیے جائیں گے۔ وزارت خزانہ نے آسامیوں کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی ہے، پاکستان کسٹم سروس کی اب مجموعی تعداد 603 ہو جائے گی۔ ان میں گریڈ 22 کے تین ،گریڈ 21 کے 31، گریڈ 20 کے 97 ،گریڈ 19 کے 162،گریڈ 18 کے 164 اور گریڈ 17 کے افسروں کی تعداد 146 ہو جائے گی۔ دریں اثنا اسلام آباد میں سروسز پر ٹیکس کے قانون میں فنانس بل کی روشنی میں ترامیم کا مسودہ تیار کیا گیا ہے۔ اس کے تحت سیکنڈ ہنڈز گڈز کا کام کرنے والوں کو جی ایس ٹی نیٹ میں لایا جائے گا۔ اس طرھ مشنر کو کرایہ پر دینے کی سروس کو بھی جی ایس ٹی کے نیٹ میں لایا جائے گا۔