شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں15 اگست تک توسیع

اسلام آباد(وقائع نگار ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کی  عبوری ضمانت میں15 اگست تک  توسیع کر دی گئی ۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے تھانہ کھنہ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں 15 اگست تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ جج ابو الحسنات کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہوگئی۔

ای پیپر دی نیشن