اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل( پی ایم اینڈ ڈی سی) کا نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل اکیڈمک بورڈ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔21 رکنی نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل اکیڈمک بورڈ (NMDAB) وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی ہدایت پر انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل اور ڈینٹل اداروں میں تعلیم کے معیار کو برقرار رکھنے کی پالیسی کی نگرانی کریں گے۔ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد سمیت تمام اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔ اکیڈمک بورڈ نے متفقہ طور پر اس سال 2023 ء سے 2024 ء کے لیے قومی طبی اور ڈینٹل نصاب کی منظوری دے دی ہے۔ اکیڈمک بورڈ نے متفقہ طور پر پی ایم اینڈ ڈی سی ایکٹ 2022 ء کے سیکشن 13 کے تحت بورڈ کو بھیجے گئے تمام ضوابط اور معاملات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ایم اینڈ ڈی سی نے طبی اور ڈینٹل نصاب کی منظوری دیدی
Jul 27, 2023