اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت نے ڈاکٹر شیریں مزاری کی ای سی ایل اور پی این آئی ایل سے نام نکالنے سے متعلق کیس میں ترمیم کی استدعا منظور کر لی۔ درخواست گزار وکیل نے متفرق درخواست میں مختلف مقدمات میں ملنے والی ضمانتوں کے آرڈرز پیش کریں گے، ہم نے تو پریس کانفرنس بھی کی ہے۔ شیریں مزاری کے وکیل کی جانب سے بولے گئے اس جملے پر عدالت میں قہقہ لگ گیا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ میں اس پر تو کوئی کمنٹ نہیں کروں گا۔