فواد چودھری کی زبانی معافی قبول نہیں‘ تحریری جمع کرائیں: الیکشن کمشن

اسلام آ باد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ کیخلاف سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی درخواست نمٹادی۔ درخواست پر سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔فواد چوہدری کی جانب سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری یش ہوئے اوعدالت سے استدعا کی کہ عدالتی حکم پرفواد چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوگئے تھے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فواد چوہدری کی معافی پرکمیشن کے آرڈرکی کاپی فیصل چوہدری کو فراہم کردی گئی ہے۔ وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کی زبانی معافی کو قبول نہیں کیا اور انہیںتحریری معافی نامہ جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی درخواست نمٹا دی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...