اسلام آباد (نامہ نگار) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک بار پھر ایک روپے 81 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، جس سے صارفین پر 24 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ حکام کے مطابق بجلی صارفین کو اگست کے بلوں میں ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ بجلی کی قیمت میں یہ نیا اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جون میں پانی، کوئلے سے کم سستی بجلی پیدا کی گئی۔ چائنا پاور ساہیوال کول پاور پلانٹ کم چلائے گئے۔ نیپرا کے مطابق درآمدی ایل این جی اور مہنگے فرنس آئل سے زیادہ بجلی پیدا کی گئی۔ جون میں درآمدی ایل این جی سے 10.3 فیصد زیادہ بجلی پیدا کی گئی۔ جون میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 95 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔ حکام نے بتایا کہ جون میں پانی، کوئلے سے کم بجلی پیدا کی گئی جو کہ نسبتاً سستی ہوتی ہے۔ نیپرا کے حکام نے کہا کہ جون میں درآمدی ایل این جی سے 10.3 فیصد زیادہ بجلی پیدا کی گئی۔ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 95 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔ ادھر کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ کراچی کے صارفین پر 4 ارب 30 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ کراچی کے بجلی صارفین کو اگست میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ کے الیکٹرک کے ایسے صارفین جو لائف لائن کی کیٹیگری میں آتے ہیں ان پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔