پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوتا جا رہا ہے، چوتھے روز پاکستانی ٹیم اپنی اننگز576 رنز پرڈیکلئیر کردی ۔قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کی ٹیم پر 410 رنز کی سبقت حاصل ہو گئ ہے، پاکستان کی طرف سے سلمان علی آغا 132 جبکہ محمد رضوان 50 رنز بنا کر نا ٹ آؤٹ رہے ۔سری لنکن کی کرکٹ ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں بیٹنگ شروع کی اور ابھی تک کی صورتحال کے مطابق 33 رنز بنا لیے ہیں۔گزشتہ روز ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کی بات کریں تو پاکستانی ٹیم نے پہلی اننگز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 563 رنز بنائے تھے اور قومی ٹیم کوسری لنکا کیخلاف پہلی اننگز میں 397 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔ٹیسٹ میچ میں کھیل کے تیسرے روز عبداللہ شفیق نے شاندار ڈبل سنچری سکور کی جس کی بدولت پاکستانی ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہو گئی، اوپنربلے باز عبداللہ شفیق 201 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، عبداللہ شفیق نے 322 گیندوں پر 200 رنز بنائے، انکی اننگز میں 19 چوکے اور 4 چھکے شامل ہیں۔خیال رہے کہ سری لنکا کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 166 رنز بنائے اور آؤٹ ہوگئی تھی۔