وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نےاسحاق ڈارکانام نگراں وزیراعظم کیلئےنہیں دیا،اسحاق ڈار،رضاربانی سمیت کسی سیاستدان کانام ہوسکتاہے۔ ،راجاریاض مہرلگادیں گےتواتحادی نگراں وزیراعظم کےمعاملےکاجائزہ لیں گےراجا ریاض فیصل آبادمیں اچھےامیدوارہیں،ان پرکوئی الزام نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کوگرفتارکرنےسےبہترہے کیسزمیں ان کاٹرائل ہو،اس نےملک کی سیاست کوتباہ کردیا،سانحہ9مئی پرلوگوں کومعافی مانگنی چاہیے،چیئرمین پی ٹی آئی نے آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کی،ان کاکیس فوجی عدالت میں چلےگا،ان پرآرمی ایکٹ کےعلاوہ کوئی دوسراجرم نہیں لگتا،چیئرمین پی ٹی آئی نےجوجرم کیااس کی سزابھگتیں گے،جن لوگوں نے 9مئی واقعات میں حصہ نہیں لیاوہ الیکشن لڑیں،پرویزخٹک الیکشن میں ہمارےاتحادی نہیں ہوں گے۔ رانا ثنا اللہ نےکہا کہ نوازشریف کواسٹیبلشمنٹ نےنکالاتھا،نوازشریف کونہ نکالاجاتاتو ہمارے گلےمیں پھندانہ لگتا،نوازشریف بات نہیں مانتےتھےاس لیےاسٹیبلشمنٹ چیئرمین پی ٹی آئی کولائی،چاہتےہیں چیئرمین پی ٹی آئی کوعدالتی عمل سےنااہل،سزااورجیل ہو،نواز شریف الیکشن سےڈیڑھ ماہ قبل وطن واپس آئیں گے،نوازشریف وطن آئیں گےتو بھرپور استقبال ہوگا، نوازشریف عوام کےسامنےاپناپروگرام رکھیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب الیکشن پہلےہوجاتاتویہ عام انتخابات کوبےمعنی کردیتا،یہ لوگ کے پی میں نہیں،صرف پنجاب میں الیکشن کراناچاہتےتھے،چیئرمین پی ٹی آئی پنجاب میں الیکشن کراکرملک کونقصان پہنچاناچاہتاتھا، چیئرمین پی ٹی آئی سیاست میں فتنے،فساد کے طورپرنمودارہوا،چیئرمین پی ٹی آئی مخالفین کوختم کرناچاہتاتھا،کہتاتھامخالفین سےبات کرنےسےبہترہےمرجاؤں۔
9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کر دیں گے، رانا ثنااللہ کا اعلان
Jul 27, 2023 | 11:15