محرم الحرام کی چھٹیوں میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی طغیانی کا خطرہ

محرم الحرام کی چھٹیوں میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی طغیانی کا خطرہ نو اور دس محرم کے دوران موبائل سگنلز بند ہونے سے مانیٹرنگ کا جی ایس ایم سسٹم متاثر ہوسکتا ہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے واسا سمیت متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ نالہ لئی کی مانیٹرنگ سسٹم کا مینول سسٹم متحرک کیا جائے، نالہ لئی میں پانی کی سطح کے جائزے کیلئے ٹیمیں 24 گھنٹے موقع پر موجود رہیں، کمشنر راولپنڈی تمام متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسوخ کریں، موبائل سگنلز میں تعطل کی صورت میں لینڈ لائن نمبرز ایکٹیو رکھے جائیں، ڈاکٹر جمال ناصر

ای پیپر دی نیشن