وزیر دفاع خواجہ آصف نے سینیٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی خواتین سے متعلق ریمارکس پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سینٹ اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں شروع ہوا، آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کے بعد خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے پی ٹی آئی خواتین کے بارے میں ریمارکس پر معافی مانگنے سے انکار کردیا اور موقف اختیار کیا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مریم نواز سے متعلق کیا کچھ کہا وہ پہلے مریم نواز سے معافی مانگیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اگر عمران خان معافی مانگتے ہیں تو میں بھی معذرت کر لوں گا،خواجہ آصف کے معافی نہ مانگنے پر تحریک انصاف کے سینیٹرز ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔