محرم الحرام و یوم عاشورہ کے موقع پر سیف سٹی سے مانیٹرنگ کا سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق لاہو میں 5235 مجالس، 650 عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی ترتیب دی گئی ہے۔650 سے زائد سیف سٹی کیمروں سے شہر بھر کی مجالس اور جلوسوں کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا۔تمام ضروری مقامات کو اضافی پورٹ ایبل کیمروں کے ذریعے کوور کیا گیا ہے۔سیف سٹی آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سنٹر سے پولیس کمیونیکیشن افسران اور ٹیکنیکل ٹیمیں 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ۔مرکزی عزاداری جلوس اور مجالس کو تین درجاتی حفاظتی حصار پر مبنی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔مرکزی عزاداری جلوسوں کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جائیگی ۔ڈولفن سکواڈ، پولیس رسپانس یونٹ اور تھانوں کی گاڑیوں کی موثر پٹرولنگ کا بھی خصوصی پالان تشکیل دیا گیا ہے۔چیکنگ کیلئے میٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس کا استعمال یقینی بنایا گیا ہے ہے،10ہزار سے زائد رضا کار چیکنگ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت بھر میں عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔آٹھویں محرم کو صوبہ بھر میں 3979 مجالس اور 1348 جلوسوں منعقد ہو رہے ہیں،اے کیٹیگری جلوسوں کی تعداد 151 جبکہ 346 مجالس شامل ۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہےکہ صوبائی دارالحکومت میں آج 417 مجالس اور 61 جلوس برآمد ہو رہے ہیں۔اے کیٹیگری کے 03 عزاداری جلوس، 45 مجالس شامل ہیں۔عشرہ محرم کے دوران صوبہ بھر میں 01 لاکھ 25 ہزار افسران و اہلکار فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔ لاہور میں 13 ہزار سے زائد افسران و اہلکار محرم سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےآر پی اوز اور ڈی پی اوز کو محرم سکیورٹی کو خود نگرانی کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی پنجاب کاکہنا ہےکہ حساس مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے فیلڈ نفری کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے ۔شہریوں کی سہولت کیلئے متبادل راستوں سے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جائے ۔جلوس روٹس اور حساس مقامات کے گردونواح میں سرچ، سویپ کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز باقاعدگی سے جاری رکھے جائیں ۔ رینالہ خورد میں آٹھ محرم الحرام کے حوالے سے رہائش گاہ ملنگ علی اقبال جعفری میں مجلس ہو گی۔ مجلس کے بعد رہائش گاہ غفور بٹ سے شبیہہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوگا۔جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہو گا۔پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ڈی پی او اوکاڑہ کی خصوصی ہدایت پر سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔