برطانیہ میں پولیس افسران کی جانب سے ریکارڈ تعداد میں استعفے موصول ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے محکمہ پولیس میں عملے کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔برطانوی اخبارات دی انڈیپنڈنٹ اور ایوننگ اسٹینڈرڈ کے مطابق کل 9 ہزار 200 افسران نے اس سال مارچ تک پولیس سروس چھوڑ دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تنخواہوں اور شرائط پر تحفظات کی وجہ سے پولیس فیڈریشن نے بھرتی برقرار رکھنے سے بھی خبردار کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے محکمہ پولیس میں رضاکارانہ طور پر استعفے کے ذریعے رخصتی کا تناسب کافی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔