اخوت فاونڈیشن کے وفد کی مئیراولڈھم ڈاکٹر زاھد چوہان سے ملاقات

Jul 27, 2024

عارف چودھری

عارف چودھری 

مئیر اولڈھم ڈاکٹر زاھد چوہان نے ڈاکٹر امجد ثاقب کو انکی خدمات پر خصوصی شیلڈ دی۔ڈاکٹر امجد ثاقب نے بھی اخوت فاونڈیشن کی جانب سے مئیر ڈاکٹر زاھد چوہان کو شیلڈ اور اپنی کتاب پیش کی۔ مہمانوں نے مئیر بک میں اپنے تاثرات لکھے۔مئیر زاہد چوہان کی جانب سے مہمانوں کو ظہرانہ بھی دیا گیا۔اس موقع پر مئیر اولڈھم ڈاکٹر زاہد چوہان کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان میں ڈاکٹر امجد ثاقب جیسے قابل لوگ اخوت فاونڈیشن کے زریعے مستحق لوگوں کو سود اور ضمانت کے بغیر چھوٹے کاروبار کے کے قرضے دے کر انہیں ملک کا باعزت شہری بننے میں اہم کردار ادا کر رھے ہیں اور اخوت یونیورسٹی کے لئے قابل سٹوڈنٹس کو مفت تعلیم کی سہولت دے رہے ہیں ہم اوورسیز پاکستانیوں کو ان پر فخر ہے۔ہم مستقبل میں ان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ اخوت فاونڈیشن کے بانی اور چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ ڈاکٹر زاھد چوہان کے ساتھ ملاقات بہت مفید رھی ہمیں فخر ھے کہ وہ اپنی محنت اور لگن سے برطانیہ میں اتنے اعلی عہدے پر کام کر رھے ہیں ڈاکٹر زاہد چوہان برطانیہ میں بسنے والے نوجوانوں کے قابل مثال ہیں۔انہوں نے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ھم انکے مشکور ہیں۔برطانیہ کے مشہور کنسلٹنٹ ڈاکٹر سیلمان شاہد جن کی خدمات چئیرٹی کے کاموں میں بہت زیادہ ہے نے کہا کہ مئیر ڈاکٹر زاھد چوہان کی دعوت پر انکے چیمبر میں مل کر بہت اچھا لگا -کیونکہ وہ جس طرع کمیونٹی کی خدمت کر رھے ہیں وہ ھمارے لئے قابل فخر ہے۔ میں یقین سے کہتا ہوں کے وہ سیاسی میدان میں مزید ترقی کے منازل طے کریں گے۔برطانیہ میں اخوت فاونڈیشن کے نمائندے اور فلاحی کاموں کی وجہ سے برطانیہ کے بادشاہ سے MBE کا ایوارڈ حاصل کرنے والے عارف انیس نے کہا کہ ڈاکٹر زاہد چوہان سے بہت اچھی سیر حاصل ملاقات ہوئی اور ہمیں پتہ چلا کہ وہ مقامی کمیونٹی کی کیسے خدمت کر رھے ہیں وہ مئیر کے عہدے پر فائز ہیں ہمارے معاشرے کے لئے قابل فخر ہے۔کاروباری اور کمیونٹی لیڈر چودھری افتخار نے ڈاکٹر زاھد کو دوسری بار مئیر منتخب ھونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ عوام کی خدمت کرکے دیار غیر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔
اخوت فاونڈیشن نے پاکستان میں مستحق لوگوں کو بلا سود قرضے دے کر انکو اپنے بچوں کے لئے باعزت روزی کمانے میں اہم کردار ادا کیا ھے اور اخوت یونیورسٹی کے زریعے مفت تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے تابناک مستقبل کی بنیاد رکھ دی

مزیدخبریں