برآمدات بڑھائی جائے اور درآمدات کم کی جائے

برآمدات کو بڑھا کر اور درآمدات کو کم کر کے ملکی معیشت کو مضبوط کیا جاسکتا ہے- برآمدات میں اضافہ کے لیے حکومتی اور نجی سطح پر قابل عمل اقدامات کی اشد ضرورت ہے- حکومتی سطح پر برآمدات میں اضافہ کے لیے بیرون ملک موجود سفارت خانے اور قونصل خانے ممدومعاون ثابت ہو سکتے ہیں- ان خیالات کا اظہار پی ایم ایل این کی ایم پی اے راحیلہ خادم حسین نے دبئی میں پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات وومن ونگ کی صدر فرزانہ کوثر سے ملاقات کے دوران کیا- ایم پی اے راحیلہ خادم حسین ایک وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات آئی ہوئی تھیں - دبئی کے ایک ہوٹل میں ہونے والی ملاقات میں متذکرہ دونوں لیڈران نے کہا کہ گلف اور مڈل ایسٹ میں لاکھوں پاکستانی بسلسلہ روزگار موجود ہیں جو ہر ماہ کروڑوں ڈالرز کا زر مبادلہ پاکستان بھجوا کے پاکستان کی معیشت کو سنبھالا دیے ھوئے ہیں- پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو مشکلات، اضافی چارجز اور ٹیکسز کے بوجھ تلے دبانے کی بجائے ریلیف دینا چاہیے- راحیلہ خادم حسین اور فرزانہ کوثر نے مزید کہا کہ ہمیں ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے ایسے منصوبوں پر عمل کرنا چاہیے کہ ہم آئی ایم ایف سے جان چھڑا سکیں- اس موقع پر پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات وومن ونگ کی صدر فرزانہ کوثر نے احسن اقبال کے صاحب زادے چودھری احمد اقبال ایم این اے ، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور انیلہ جبار سے بھی ملاقات کی اور اہم ملکی و بین الاقوامی امور پر بات چیت کی-

ای پیپر دی نیشن