سٹاک مارکیٹ میں منڈا،سرمایہ کاروں کومزید89ارب روپے سے زائدکا خسارہ  

Jul 27, 2024

کراچی (کامرس رپورٹر)  اسلام آباد میں دھرنا کے سبب معاشی بدتری کے خدشات اورملک میں سیاسی بے یقینی کی فضاء سے رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص مندی کی لپیٹ میں رہا۔100انڈیکس میں 927.68 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 79397.01پوائنٹس سے کم ہو کر78469.33 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 319.86 پوائنٹس کی کمی سے 30 انڈیکس 25518.11 پوائنٹس سے گھٹ کر25198.26پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 50359.13پوائنٹس سے کم ہو کر 49935.04 پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 89ارب 47کروڑ 68لاکھ 6ہزار 396روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 105 کھرب 47 ارب 10کروڑ30لاکھ77ہزار781روپے سے کم ہو کر 104 کھرب 57 ارب 62 کروڑ 62 لاکھ 71 ہزار 385 روپے رہ گیا۔ 15ارب روپے مالیت کے 32کروڑ 72لاکھ79ہزار حصص کے سودے ہوئے۔

مزیدخبریں