برطانوی نیشنلٹی ہولڈر خاتون کیساتھ مبینہ جعلی نکاح ‘ملزم گرفتار 

Jul 27, 2024

لاہور(نامہ نگار) اقبال ٹاؤن پولیس نے پولیس نے برطانوی نیشنلٹی ہولڈر خاتون کیساتھ مبینہ طور پرجعلی نکاح کرنے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکر لیا ہے۔انچارج انوسٹی گیشن اقبال ٹاؤن  مرتضیٰ اسلم  نے کہا ہے کہ انوسٹی گیشن پولیس نے مرکزی ملزم ساجد مقصود کو گرفتار کرلیاہے۔پولیس نے خاتون زیب النساء کی درخواست پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔خاتون زیب النسا نے الزام عائد کیا ملزم نے میری رقم اور جائیداد ہتھیانے کیلئے نکاح کاجھانسہ دیااور جعلی نکاح نامہ تیار کیا ہے۔ملزم نے میرامکان فروخت کرکے2کروڑ25لاکھ روپے وصول کئے، 60 لاکھ مالیت کے سیونگ سرٹیفکیٹ بھی کیش کروائے اور لاکھوں روپے مالیت کی کار بھی اپنے نام ٹرانسفر کروائی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم ساجد سے نکاح نامہ لے کر تصدیق کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔نکاح نامہ اصل ہے کہ جعلی تصدیق کے بعد تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

مزیدخبریں