لاہور)نامہ نگار)لاہور میں معصوم بچوں کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والا گینگ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے بچوں کے اغوا کے نوٹس لیا تھا۔مختلف شہروں میں درج مقدمات کے اغوا ہونیوالے 5بچوں کو بازیاب کروا کر 2ملزم گرفتار کر لئے گئے ہیں۔بازیاب ہونیوالے کمسن بچوں میں محمد فہد، ذوہیب، عبد الوحید، امتیاز اور عبد الوہاب شامل ہیں۔ ایس ایس او آئی یو پولیس ٹیم نے بچوں کو بازیاب کروا کر ملزم عمر رضوان اور محمد نوید کو گرفتار کیا۔ملزمان بچوں کو ورغلا پھسلا کر نجی سوسائٹی کے مکان میں لے جاتے اور انہیں زیادتی کا نشانہ بناتے تھے۔
معصوم بچوں کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والا گینگ گرفتار
Jul 27, 2024