لاہور(نامہ نگار)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی صدارت میں کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں خواتین اور بچوں سے متعلقہ جرائم کے زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہواجس میں خواتین اور بچوں سے متعلقہ جرائم کے زیر تفتیش مقدمات پر پیش رفت اور دیگر پیشہ ورانہ امورکا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر ناقص کارکردگی پر ایس پی(انویسٹی گیشن) صدر کواظہارِ ناراضگی کا مراسلہ جاری کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ خواتین اوربچوں سے متعلقہ جرائم کے واقعات پر بلاتاخیر کارروائی عمل میں لائی جائے۔ لاہورپولیس خواتین پر ظلم و تشدد کے واقعات میں ملوث ملزمان کوقرار واقعی سزادلوائے گی۔ متاثرہ خواتین قانونی امداد کیلئے قریبی تھانہ،ورچول وویمن پولیس سٹیشن یا 15سے رابطہ کریں۔