لاہور(کامرس رپورٹر)رجسٹرار کوآپریٹو پنجاب اشفاق احمد چوہدری، ڈپٹی رجسٹرار ساجد حسین کی ہدایت پر BORکوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ صدر سوسائٹی چوہدری عبدالغفار ، جہانزیب اکبر، طارق سندھو، تنویر قادری و دیگر کی شرکت کی۔ محکمہ کوآپریٹو کی جانب سے اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو جہانزیب اکبر، انسپکٹر تنویر قادری، طارق سندھو ،چوہدری خالد محمود، نزاکت علی، فصیح الدین فنانس سیکرٹری،جاوید اقبال قریشی ایڈووکیٹ، منیر احمد خان ڈاہا سمیت کثیر تعداد میں ممبران سوسائٹی بھی ڈینگی آگاہی واک میں شریک ہوئے۔ جہانزیب اکبر نے کہا کہ ڈینگی سے پاک پنجاب ہمارا عزم ہے۔ ہم اپنی سوسائٹی کو ڈینگی سے بالکل پاک کریں گے۔ اسی لئے تمام سوسائٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اپنی سوسائٹیوں میں ڈینگی مچھر مار سپرے کرائیں۔ صفائی کا خیال رکھیں۔ صدر سوسائٹی چوہدری عیدالغفار نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم نے پوری سوسائٹی میں مچھر مار سپرے کرایا گیا ہے۔ صفائی ستھرائی کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ پارکوں کی صفائی بھی کی جا رہی ہے۔ اہلیان سوسائٹی کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں بھی صفائی کا خیال رکھیں۔