لاہور(لیڈی رپورٹر )وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے پنجاب یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر کے زیر انتظام نگہبانی صحت زچہ و بچہ سنٹر،مفت حفاظتی ٹیکوں کا پروگرام، موبائل میڈیکل یونٹ، ادویات فراہمی کیلئے وین سروس، جدید سہولیات سے آراستہ آؤٹ ڈور اور استقبالیہ کا افتتاح کردیا۔ اس سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد اکرم، سربراہ میڈیسن پرچیز کمیٹی ہیلتھ سینٹر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان دانش، ڈینز، شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی ممبران، انتظامی افسران و ملازمین نے شرکت کی۔