لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنما حسن اشرف بھٹی نے اپنے قائد اور صدر مملکت آصف علی زرداری کو 69 ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوے کہا ہے کہ صدر پاکستان نے ہمیشہ اپنی ذات کی نفی کرکے پاکستان کے بارے میں سوچا ہے۔ ان پر ان کے سیاسی مخالفین نے کون، کون سے ظلم نہیں کیے لیکن انہوں نے کبھی بھی اس بات کا شکوہ نہیں کیا بلکہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان چاہیے کا نعرہ لگایا اور اپنی دانش مندی سے ملک کو منفی سیاست کا شکار ہونے سے بچا لیا۔
آصف علی زرداری نے ہمیشہ پاکستان چاہیے کا نعرہ لگایا :حسن اشرف بھٹی
Jul 27, 2024