فیروز والہ : سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی ‘2371 دکانداروں کو جرمانہ

 فیروزوالہ( نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہر علاقے کی شاپس، یوٹیلیٹی اسٹورز، گوشت کی دوکانوں، پٹرول پمپس، سبزی و پھل کی دوکانوں، ہوٹلز اور تندوروں پر نان و روٹی کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے فیلڈ میں متحرک، روٹی اور نان کی سرکاری قیمت کی خلاف ورزی پر ضلع بھر میں 29 ہزار43 دکانوں اور تندوروں کی انسپکشن کی گئی ‘ 2 ہزار 371 دوکانداروں کو 49 لاکھ 74 ہزار 200 روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔ نان و روٹی کی زائد قیت وصول کرنے والے 36 دکانداروں کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی اور 26 کو حراست میں لیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن