لاہور(خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رکن سمیع اللہ خان پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے چیئرمین منتخب سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب نے سمیع اللہ خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔سمیع اللہ خان کو 9 ارکان نے ووٹ دیا۔استحقاق کمیٹی کے ٹوٹل 17 ارکان ہیں۔ سمیع اللہ خان واضح اکثریت سے استحقاق کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے۔ اپوزیشن ارکان چیئرمین استحقاق کمیٹی کے انتخاب سے غیر حاضر رہے۔
سمیع اللہ خان پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے چیئرمین منتخب
Jul 27, 2024