لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) سیکرٹری اوقاف طاہر رضا بخاری نے وقف املاک ملحقہ مسجد باہر والی ہنجروال ملتان روڈ اور وحدت کالونی میں وقف املاک ملحقہ مسجد صدق علی شاہؒ کا دورہ کرتے ہوئے کہا سیلف ہیلپ اور مورل ویلیوز کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ ہیومن ریسورس اور کپیسٹی بلڈنگ کے بغیر ادارے آگے نہیں بڑھ سکتے۔ ریونیو جنریشن اور محصولات ِزَر میں اضافہ ناگزیرہے۔وقف املاک کی حفاظت بنیادی ذمہ داری ہے، جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں۔ قبضہ مافیا اور ناجائز تجاوزات کی روک تھام کیلئے فیلڈ افسران ہمہ وقت مستعدرہیں۔