عوام مہنگی بجلی اور مہنگے پٹرول کی وجہ سے تکلیف میں مبتلا ہیں:قاضی زاہد حسین 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے کہا ہے کہ عوام مہنگی بجلی اور مہنگے پٹرول کی وجہ سے تکلیف میں مبتلا ہیں۔ بجلی کا بل ادا کرنے کے بعد مزدور خاندانوں کے پاس کھانے کیلئے کچھ نہیں بچتا۔ چھوٹی انڈسٹری اور چھوٹے کاروبار بند ہو چکے ہیں۔بیروزگاری کا جن بوتل سے باہر نکل آیا ہے۔ حکومت کو مہنگی بجلی کے مسئلہ پر بات کرنا پڑے گی۔ تشدد، پکڑ دھکڑ اور مار کٹائی سے مسئلہ حل نہیں ہو گا اور نہ ہی اب لوگ مزید صبر کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن