لاہور(نیوز رپورٹر) ہائیکورٹ لاہور کے کراچی شہدا ہال میں نئی تصنیف ’’ من کی نگری‘‘ کی عظیم الشان تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مقررین ،قومی و سماجی رہنماؤں اور ممتاز قانون دانوں نے کہا ہے کہ اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے جس طرح شعبہ قانون کے حوالے سے کتابیں تحریر کی ہیں۔ اسی طرح ان کی نئی کتاب من کی نگری میں بندے اور اور اللہ پاک مضبوط تعلق کے حوالے سے جو کچھ لکھا گیا ہے۔ وہ یقینی طور پر ہر شعبہ زندگی سے منسلک ایک ایک فرد کیلئے رہنمائی کا حامل ہے۔ روزنامہ نوائے وقت کے چیف نیوز ایڈیٹر دلاور چوہدری نے اپنے خطاب میں موجودہ گھٹن کے ماحول میں کتاب سے دوستی کے حوالے سے پوری قوم پر زور دیا کہ کتاب بینی سے ہی معاشرے میں پھیلی ہوئی کدورتیں ، نفرتیں اور انتہاء پسندی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ دلاور چوہدری نے ملک بھرمیں یونین کونسل کی طرح لائبریریوں کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔ دیگر مقررین نے اس موقع پر صاحب کتاب اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کو من کی نگری کی اشاعت پر مبارکباد دی اور اس اہم موضوع پر کتاب کی اشاعت کو سراہا۔ مقررین نے کہا انسان کی کامیابی اللہ کی یاد سے جڑنے اور دل کو پاک و صاف رکھنے میں ہے۔ اس کیلئے معاشرے کو باہم محبت کا جذبہ عام کرنا ہو گا۔تقریب سے دلاور چوہدری کے علاؤہ صاحب کتاب صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،بیرسٹر محمد احمد قیوم، مظہر برلاس، ڈاکٹر نبیلہ طارق ، ڈاکٹر قراۃ العین ، ناصر اقبال خان ، ڈاکٹر شوکت ورک ، دلاور چودھری ، علی احمد کیانی ، ارمغان مسعود ، ریاض احمد احسان ، سعدیہ ہما شیخ ، ریحان اختر ، مظاہر ہاشمی، علامہ قاسم علوی حکیم میاں یوسف قادری ، پیر مسعود چشتی ، چودھری حفیظ الرحمن ، رانا ضیاء عبدالرحمان ، علی عمران شاہین ،ملک محمد معظم ، ممتاز عارف ، چودھری محمد اسلم ، بدر چشتی ، عامر فاروق ، حسن کمال پاشا ، ڈاکٹر راحیل رفیق ، ثاقب افتخار ، حاجی شبیر رندھاوا ، سعید علی عمران ، ناصر قادری ، ایم ایچ شاھین ، محمد اکرم قادری، حذیفہ عاصمی ، پیر خواجہ عمر عاصمی ، میاں محمد اکرم ، میاں اعظم ، فلک زاہد و دیگر نے خطاب کیا ۔