قلعہ دیدار سنگھ :یوریا کھاد بلیک میں فروخت ہونے لگی

 قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)قلعہ دیدار سنگھ اور گرد و نواح میں یوریا کھاد بلیک میں فروخت ہونے لگی َتفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے ڈیلرز یوریا کھاد بلیک میں فروخت کرر ہے ہیں، مقامی افسران ڈیلرز سے مبینہ ملی بھگت کرکے خاموش تماشائی کا کردا ر ادا کر رہے ہیں ۔ کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے پرزور مطالبہ ہے کہ ایسے ڈیلرز کے خلاف کاروائی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن