قلعہ دیدار سنگھ: 2 رکنی ساقو چور گینگ گرفتار، مال مسروقہ برآمد 

قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)قلعہ دیدار سنگھ پولیس نے 2 رکنی ساقو چور گینگ کو پکڑ لیا، قبضہ سے 7 موٹر سائیکلیں،5 لاکھ 92 ہزار اور ناجائز اسلحہ برآمد،پولیس نے تحقیقات مکمل کرکے جیل روانہ کردیا۔پولیس نے 2 رکنی ساقو چور گینگ کے ارکان ثاقب اور انیس کو گرفتار کیا ملزمان نے دوران تفتیش علاقہ میں موٹر سائیکل اور گھروں میں چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا پولیس نے ملزمان سے مال مسروقہ 7 عدد موٹر سائیکلیں،5 لاکھ 92 ہزار روپے اور 30 بور پسٹل برآمد کرکے مقدمات درج کرکے جیل روانہ کردیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...