کامونکی:والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ نوجوان کا اقدام خودکشی 

Jul 27, 2024

کامونکی( نامہ نگار )والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر نوجوان نے زہریلا کیمیکل نگل لیا۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز محلہ فیصل ٹاؤن کے 26 سالہ حمزہ کو اْسکے گھر والوں نے آوارہ گردی سے منع کیا تو اْس نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلا کیمیکل پی لیا۔جسکو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

مزیدخبریں