پولیس چوکی پر عدالتی بیلف کا چھاپہ ، غیرقانونی حراست سے2 نوجوان بازیاب    

پنڈی بھٹیاں (,نامہ نگار) پولیس چوکی کوٹ نکہ پر عدالتی بیلف کا چھاپہ غیر قانونی طور پر مبحوس دو نوجوانوں برآمدگی۔چوکی انچارج کوٹ نکہ تھانہ صدر پولیس نے دو نوجوانوں کو لوہے کی بیڑیوں میں جکڑ کر چارپائیوں سے باندھ رکھا تھا غیرانسانی غیرقانونی سلوک سے پولیس کا امیج تباہ ہو رہا ہے نوجوانوں کے لواحقین کا کہنا ہمارے بچوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جاتا رہا۔ہمارے بچے پر آج تک کوئی بھی ایف آئی نہیں ہے عدالتی بیلف کے ذریعے بچوں کو بیڑیوں سے آزادی ملی۔ ڈی پی او حافظ آباد فیصل گلزار نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے چوکی انچارج کوٹ نکہ کی انکوائری لگا دی۔ پولیس کے غیر قانونی اقدام کی بابت لواحقین تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں پولیس خلاف احتجاج کرنے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ضلع بھر میں چوریوں ڈکیتیوں کی وارداتیں عروج پر ہے اور پولیس غیرقانونی اقدام میں ملوث ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...