حافظ آباد:ڈپٹی کمشنرکا مختلف ترقیاتی منصوبوں ، سرکاری سکولوں، ہسپتالوں کا دورہ 

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر میڈم سند س ارشاد نے مختلف ترقیاتی منصوبوں ، سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں کے دورے کیے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔جبکہ ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات اور تعلیمی اداروں میں مختلف کلاس رومز ، کمپیوٹر لیب اور دیگر حصوں کا دورہ کر تے ہوئے وہاں دستیاب تعلیمی سہولیات کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر  نے ضلع کونسل میں زیر تعمیر ویئر ہائوس کی سائٹ کا دورہ کیا اور وہاں تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سی او ضلع کونسل شہزاد اختر تارڑ کو ویئر ہائوس کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے دوآبہ کے قریب نئی تعمیر ہونے والے گوجرانوالہ حافظ آبا ددورویہ کارپٹ سٹرک کے منصوبے کا دورہ کر تے ہوئے وہاں ڈیوائڈر اور دیگر تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تصو ر عباس اور محکمہ ہائی وے کے افسران بھی اس موقع پر موجو د تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ہائی وے کے افسران کو ڈیوائڈرز سمیت سٹرک کے دیگر تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک چٹھہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف کلاس رومز ، کمپیوٹر لیب اور سکول کے دیگر حصوں کا دورہ کر تے ہوئے وہاںتعلیمی سہولیات اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن