حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹری جنرل محمد ارشد مہند ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ملک میں جمہوریت کے فروغ، آئین کی پاسداری، خواتین کو با اختیار بنانے اور غریب عوام میں خوشحالی لانے کیلئے انتھک محنت کی اور لازوال قربانیاں بھی دی ہیں۔ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو نہ صرف ایٹمی طاقت بنایا ۔ عوام اور ملک کی خوشحالی کے لئے شہید بھٹو نے آئین پاکستان کا تحفہ دیا۔بے نظیر بھٹو نے بھی اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ملک میں جمہوریت کے فروغ، آئین کی پاسداری اور عوامی خدمت کے جذبے کو بلند کیا۔ بی بی کی شہادت کے بعد صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالی اور صوبوں کے استحصال کو ختم کر نے کے لئے 18 ویں ترمیم کا تحفہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کے کیس کو عدالت میں بھیج کر عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا اور ان کے قتل کو عدالتی قتل ثابت کروایا۔عدالت نے تسلیم کیا کہ انھیں فری ٹرائل نہیں دیا گیا تھا۔ پیپلزپارٹی پورے ملک کی واحد جماعت ہے جس نے جمہوریت اور آئین کی پاسداری کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔