گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اورسابق چیئرمین ،صدر ن لیگ پی پی 64لالہ عصمت انصاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا مگر 4سال میں پی ٹی آئی کی حکومت نے ملکی معیشت سمیت ہر چیز کا بیڑہ غرق کردیا۔۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے سیاست کی بجائے ریاست کو بچایا ہے اور بروقت فیصلے کئے،انشا اللہ عوام کیلئے جو کچھ کرسکے کرینگے کیونکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف کا وژن ہے۔