قصور: پیمانوں میں ہیرا پھیری   متعدد پٹرول پمپ کو جرمانے

قصور(نمائندہ نوائے وقت)اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی کی پٹرول پمپس کی چیکنگ‘پیمانوں میں ہیرا پھیری پر 40 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر قصور نے فیروز پور روڈ، دیپالپور روڈ کھڈیاں اور دیگر علاقوں میں متعدد پٹرول پمپس کی چیکنگ کی اور متعدد پٹرول پمپس کے پیمانے میں ہیرا پھیری پائی گئی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کرتے ہوئے 40ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ پٹرول پمپس کے پیمانوں میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ مقدار میں کمی کیخلاف ورزی کرنے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ 

ای پیپر دی نیشن